عظمیٰ نیوز سروس
جموں//چیف جسٹس ( قائم مقام ) جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس تاشی ربستن نے ہائی کورٹ کے جموں وِنگ سے بذریعہ ورچیول موڈ ڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میلونگ تھانگ لیہہ میں کثیر المقاصد ہال کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ کثیر المقاصد ہال 19.78 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے لیہہ کے میلونگ تھانگ میں تعمیر کیا جائے گا جس میں 260 اَفراد کی گنجائش والا گراؤنڈ فلور آڈیٹوریم ہال ، علیحدہ لاؤنج اور ڈائننگ ہال اور ایک جمنازیم ہوگا جبکہ عمارت کی پہلی منزل کانفرنس روم، ثالثی ہال، فزیوتھراپی روم اور میڈیا روم پر مشتمل ہوگی۔ یہ پروجیکٹ پی ڈبلیو ڈی لیہہ کے ذریعہ انجام دیا جارہا ہے اور اسے 18 مہینوں کے اندر مکمل کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر جسٹس تاشی ربستن نے اَپنے ورچیول خطاب میں آنے والے کثیر المقاصد ہال کے اِستعمال اور فوائد کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور اس کی بروقت تکمیل کے لئے عمل آوری ایجنسی پر زور دیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جسٹس تاشی ربستن جو ہائی کورٹ کی اِنفراسٹرکچر کمیٹی برائے لداخ یوٹی کے سربراہ بھی ہیں اور لداخ یوٹی کی اِنتظامیہ کے تعاون سے یوٹی لداخ میں عدلیہ کے لئے ریکارد وقت میں ایک جدید جوڈیشل انفراسٹرکچر تیزی سے تیار کیا جا رہا ہے۔ اِس موقعہ پر عملی طور پر رجسٹرار ہائی کورٹ جموں وِنگ جنرل شہزاد عظیم، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما، رجسٹرار جوڈیشل جموں سندیپ کور، ممبر سیکرٹری جموں و کشمیر لیگل سروس اَتھارٹی امت گپتا، ہائی کورٹ کے رجسٹرار کمپیوٹر (آئی ٹی) انوپ کمار شرما،سیکرٹری ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی پریم ساگر،جوائنٹ رجسٹرار ( جوڈیشل )جموں رجنی شرما و منصف رجسٹرار کمپیوٹرز( آئی ٹی ) دلدان اَنگموکے دفتر سے منسلک ہیں، شرکت کی۔لیہہ میں منعقدہ تقریب میں پرنسپل ڈِسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج لیہہ سپلیز َانگمو، ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹری لأ اینڈ جسٹس یوٹی ششی کانت بھگت ، ضلع ہیڈ کوارٹر لیہہ کے جوڈیشل اَفسران ، صدربارایسو سی ایشن لیہہ شفیع لاسو اور دیگر ممبران ،مطلب چیف اِنجینئر یوٹی لداخ گیاتسو ایس اِی لیہہ ، ایگزیکٹیو اِنجینئران پی ڈبلیو ڈِی کنسٹرکشن ڈویژن و میکنیکل ڈویژن لیہہ اور دیگر متعلقین موجود تھے۔