عظمیٰ نیوز سروس
جموں//ڈی ایل ایس اے جموں نے یوم اَساتذہ اور چیئریٹی کے بین الاقوامی دِن کی تقریبات کو منانے کے لئے گلوبل پیس آرگنائزیشن ( این جی او) کے اِشتراک سے بال نکیتن وید مندر امپھالہ جموں میں ایک بیداری و تہنیتی تقریب کا اِنعقا دکیاجسے وید مندر کمیٹی 1916سے چلارہی ہے۔اِس موقعہ پرجموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج اورایگزیکٹیو چیئرمین جے اینڈ کے لیگل سروسز اَتھارٹی جسٹس تاشی ربستان مہمان خصوصی تھے۔جسٹس تاشی ربستان کی آمد پر وید مندر کمیٹی کے صدر اور دیگر متعلقین نے ان کا والہانہ اِستقبال کیا ۔
پروگرام کا آغاز قیدیوں کی وید وندنا کی پرفارمنس سے ہوا جس کے بعد سنجے پر یہار نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج ( چیئرمین ڈی ایل ایس اے جموں) نے یوم اَساتذہ اور چیئر ٹی کا عالمی دِن منانے کے لئے بال نکیتن میں اِس طرح کی تقریب منعقد کرنے کے مقصد کے بارے میں روشنی ڈالی۔دورانِ پروگرام وید مندر کے تدریسی اور غیر تدریسی فیکلٹی میں میں مذکورہ گھر کے قیدیوں کی زندگی میں ان کے تعاون کے اعتراف میں توصیفی اَسناد تقسیم کی گئیں۔ اِس موقعہ پر مہماں خصوصی نے ہونہار بچوں میں توصیفی اَسناد اور تحائف بھی تقسیم کئے۔جسٹس تاشی ربستان نے اَپنے خطاب میں یوم اَساتذہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی بطور فلاسفر، سکالر ، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ، پہلے نائب صدر اور آزاد ہندوستان کے دوسرے صدر کے طورپر کی گئی بے لوث خدمات کو یاد کیا۔
انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اَپنے اَساتذہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں تاکہ زندگی میں ترقی ہو۔اُنہوں نے چیئرٹی کا عالمی دِن منانے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جدید دُنیا کی عظیم اِنسان دوست مدر ٹریسا کی خدمات کے اعتراف کے لئے اقدام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سال 2012ء میں 5 ؍ ستمبر کو منانے کے قرار داد منظور کی تھی۔ ہر برس چیئرٹی کا عالمی دِن منایا جاتا ہے اور تب سے یہ دِن پوری دُنیا میں منایا جاتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ استاد کے لئے خیراتی کام کرنے کا بہترین طریقہ ان بچوں کو تعلیم اور علم فراہم کرنا ہے جو معاشی حالات کی خرابی کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں ۔ اُنہوں نے وید مندر کے اساتذہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں توصیفی اسناد سے نوازے جانے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کریں کہ مذکورہ گھر میں رہنے والے بچے اس دنیا میں پیچھے نہ رہیں جہاں مقابلہ دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔اِس موقعہ پرممبر سیکرٹری جموں وکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی امیت کمار گپتا، سیکرٹری ڈی ایل ایس اے جموںسمرتی شرما، ایڈیشنل موبائل مجسٹریٹ ( ٹریفک ) جموں شفیق احمد ، صدر گلوبل پیس آرگنائزیشن ایڈ وکیٹ شیخ الطاف اور متعلقین ، پینل وکلأ ، ممبران ، چائلڈ ویلفیئر کمیٹی جموں ، پیر الیگل والنٹرس وغیرہ موجود تھے۔