عظمیٰ نیوزسروس
جموں// لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے راج بھون میں پرپل فیسٹ 2025 میں شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد جسمانی طور خاص افراد کے لیے بیداری، شمولیت اور بااختیار بنانا تھا۔اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے جسمانی طور خاص افراد کی لچک اور صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے انہیں مزید قابل رسائی اور جامع جموں کشمیر کی تعمیر کے اپنے عزم کا یقین دلایا۔ایل جی نے کہا’’ہم نے جسمانی طور خاص افراد کو بااختیار بنانے کے لیے لگن کے ساتھ کام کیا ہے اورجسمانی طور خاص افراد کے وقار، حقوق اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ چند برسوں میں بڑے اقدامات کیے گئے ہیں۔ میں سماجی، اقتصادی اور ثقافتی زندگی کے ہر پہلو میں ان کے انضمام کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں‘‘۔لیفٹیننٹ گورنر نے جسمانی طور خاص افراد کے لیے ایک معاون ماحول پیدا کرنے، ان کی فطری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور انھیں باوقار زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے کلیدی اقدامات پر روشنی ڈالی۔انکاکہناتھا’’ ہمیںجسمانی طور خاص افراد کے لیے مساوی مواقع کو یقینی بنانا چاہیے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اصلاحات کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہر سرکاری یا نجی اسٹیبلشمنٹ مساوی مواقع کی پالیسی پر عمل کرے اور جسمانی طور خاص افراد کو درپیش چیلنجوں سے منظم طریقے سے نمٹا جائے”۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ” جسمانی طور خاص افراد میں زندگی میں غیر معمولی کامیابی حاصل کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے باصلاحیت اور وقف ہیں۔میں نے ہمیشہ پالیسیوں اور فیصلوں پر توجہ مرکوز کی ہے جو انہیں اس انداز میں تیار کرتی ہیں کہ وہ مرکزی دھارے میں شامل ہوں‘‘۔لیفٹیننٹ گورنر نے جسمانی طور خاص افراد کی تعلیم کو ایک جامع ماحول میں مکمل کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز، سول سوسائٹی کی تنظیموں سے تعاون طلب کیا۔انہوںنے کہا’’ جسمانی طور خاص افراد کے لیے تعلیم بہت اہم ہے کیونکہ یہ ایک طاقتور ذریعہ ہے جو انہیں روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کرے گا‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ آج جسمانی طور خاص افراد کو بااختیار بنانے اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہنر مندی اتنی ہی اہم ہے۔ انہوں نے کہا، ہنر مندی کے لیے کثیر جہتی نقطہ نظر اور انہیں خود انحصار بنانے کے لیے متعدد باہمی تعاون سے جسمانی طور خاص افراد کو ان کی مکمل انفرادی صلاحیت کا ادراک کرنے میں مدد ملے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے پیرا آرچرزشیتل دیوی اور شی راکیش کمار کا بھی خصوصی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ناقابل یقین سفر، اور سراسر عزم اور غیر متزلزل قوت ارادی سب کے لیے تحریک بن گئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ سماجی بہبود کے عہدیداروں اور دیگر سٹیک ہولڈرز پر مستفید ہونے والوں کی شناخت اور جسمانی طور خاص افراد کے لیے منفرد شناختی کارڈ کی 100فیصد سیچوریشن کو یقینی بنانے کے لیے وقف کوششوں پرزوردیا۔انہوں نے کہا، جموں و کشمیر حکومت نے پہلے ہی حکومت ہند سے درخواست کی ہے کہ وہ جموں اور کشمیر ڈویژن میں جسمانی طور خاص افراد کے لیے دو میگا کیمپ منعقد کرے۔