عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //سوک ایکشن پروگرام کے زیراہتمام، جموں و کشمیر پولیس نے بٹہ پورہ سٹیڈیم، شوپیان میں خصوصی طور پر معذور افراد کے لیے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا، جس کا آغاز 10 نومبر 2025 کو ہوا، آج رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس ایس پی شوپیان مشتاق احمد چودھری نے کیا۔ جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے خصوصی طور پر معذور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ فائنل میچ اننت ناگ لیجنڈز اور زیبا وارئیرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں زیبا وارئیرز نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ فائنل میچ کی تقریب کے دوران فاتح اور رنر اپ میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔اس تقریب میں ضلع اور آس پاس کے علاقوں سے تماشائیوں اور کھیلوں کے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔