عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والے اسٹارٹ اپ مہاکمبھ2024 میں جموں اور کشمیر کے اسٹارٹ اپس کے اختراعی منصوبوں کی نمائش کے دوران کاروباری جذبے میں اضافہ ہوا۔جموں و کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (JKEDI) کی طرف سے سہولت فراہم کی گئی، ان سٹارٹ اپس نے مختلف قسم کے حل اور خدمات کی نمائش کی۔اس ایونٹ نے ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کیلئے نیٹ ورک، تعاون اور ارتقا پذیر اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ جدید ٹیکنالوجی سے لے کر پائیدار اقدامات تک جموں و کشمیر کے اسٹارٹ اپس نے خطے میں اقتصادی ترقی اور اختراع کو آگے بڑھانے کیلئے اپنی لچک اور عزم کا مظاہرہ کیا۔
ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی راجندر کمار شرما، جو جموں و کشمیر کے اسٹارٹ اپس کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ کے دیگر افسران نے جموں و کشمیر کے اسٹارٹ اپس کی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس طرح کے پلیٹ فارمز کے ذریعے، ہمارا مقصد اپنے کاروباریوں کو بااختیار بنانا، اختراعات کو متحرک کرنا اور جموں و کشمیر کو روشن مستقبل کی طرف بڑھانا ہے۔جموں کشمیر کے سٹارٹ اپس نے اپنے اختراعی حلوں سے مہمانوں اور سرمایہ کاروں کو مسحور کیا اور خود کو ہندوستان کے سٹارٹ اپ منظر نامے میں کلیدی کھلاڑیوں کے طور پر پوزیشن میں لایا۔ ان کی موجودگی نے نہ صرف جموں و کشمیر میں پروان چڑھنے والی کاروباری صلاحیتوں کو ظاہر کیا بلکہ قومی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں بامعنی حصہ ڈالنے کیلئے خطے کی تیاری کو بھی اجاگر کیا۔ تین روزہ ایونٹ میں جموں و کشمیر کے پانچ ممتاز اسٹارٹ اپس حصہ لے رہے ہیں۔ گروپ کے ساتھ انکیوبیشن منیجرجے کے ای ڈی آئی زاہد علی ڈار اور اسسٹنٹ منیجر سورب مینگی بھی ہیں۔ تقریب میں 23 ریاستیں شرکت کریں گی اور تین روزہ ایونٹ کے دوران اپنے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور پالیسیوں کی نمائش کر رہی ہیں۔