عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ہونڈائی ایچ کے سرینگر نے اتھواجن بائی پاس سرینگر پر واقع اپنی ڈیلرشپ پر کریٹا این لائن (SUV) کی رونمائی کی جس کی قیمت 16.82 لاکھ سے (ایکس شو روم) ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹرHK ہونڈائی عمر یعقوب میر نے کہا’’کریٹا این لائن کے آغاز کے ساتھ، N لائن کی بنیاد میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے‘‘۔ انہوں نے کہا’’ ایچ ایم آئی ایل نے 2021 میں این لائن شروع کی تھی اور کریٹا i20 اور وینیو کے بعد تیسری کار تھی‘‘۔ہونڈا این لائن ڈرائیونگ کو نئے سرے سے متعین کرنے کیلئے انجینئر کیا گیا ہے۔ جنرل منیجر شبیر احمد بابا نے کہا’’ہوندائی کی منفرد اور مخصوص این لائن ڈیزائن کی زبان کو اپناتے ہوئےCRETA این لائن کے سامنے، سائیڈ اور عقبی پروفائل پر منفردکارہے، جس سے کار میں مزید کردار شامل ہیں‘‘۔منیجرآئی ٹی آپریشنز خالد مصطفی نے کہا’’آٹو موٹیو ٹیکنالوجی میں نئے معیارات قائم کرتے ہوئے ہونڈائی نے بہت سی نمایاں خصوصیات متعارف کرائی ہیں جو ڈرائیونگ کے تجربے کو نئے سرے سے متعین کرتی ہیں‘‘۔