کٹھوعہ //مرکزی وزیر و اودہمپور۔کٹھوعہ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے بی جے پی کے نامز امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ اور ہیرا نگر میں متعدد مقامات پر انتخابی اجتماعات منعقد کئے۔ایک بیان کے مطابق اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شیاما پرساد مکھر جی کی یساسی وراثت کو آگے لیجانے کا اعادہ کیا۔شیاما پرساد مکھر جی کے ’’ایک ودھان ،ایک نشان ،ایک پردھان ‘‘ تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نییا دلایا کہ شیا ما پرساد نے کٹھوعہ خطہ میں ہی گرفتاری دی تھی اور ملک بھر میں یہ پیغام دیا کہ ریاست جموں و کشمیر بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح بھارت کا ایک حصہ ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں بھاری تعداد میں شرکت کرنے پر انہوں نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو بھی وہم گمان میں یہ بات نہیںہونی چاہیے کہ ملک میں منقسم طاقتوں اور قوم دشمن عناصر کو اپنا ایجنڈا ملک میں چلانے کی اجازت دی جائے گی۔ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے ایسا پہلی بار کہا کہ سرحدی علاقوں کے لوگ پاکستان اور اسکے حمایتیوںکے خلاف کی گئی کاروائی کی سراہنا کر رہے ہیں اور کہا کہ اس سے بین الاقوامی سرحد پر آباد لوگوں کے حوصلہ کو تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ا ٓئی بی کے لوگوں کے لئے 3%ریزرویشن کا اعلان کرکے اس طبقہ کے ساتھ انصاف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے سرحدی لوگوں کے لئے کافی کام کیا بشمول بنکر،سیما بھونوں کی تعمیر، بٹالینوں میں خصوصی بھرتی، ہلاک شدگان اور میویشیوں کی ہلاکت پر معاوضہ میں اضافہ ،ٹائیلٹ کمپلیکس وغیرہ کام کئے۔انہوںنے18۔اپریل کو بھاری تعداد میں بی جے پی امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں اپنا شناختی ثبوت جیسے کہ آدھار وغیرہ ساتھ لینے کا اعادہ کیا۔