زاہدبشیر
گول//شام کے وقت جبڑ ناز میں عبدالغنی ولد غلاماں کارہائشی مکان خاکسترہوا۔بتایاجاتاہے کہ شام کے قریب رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودارہوئی جس وجہ سے مکان میں تیزی سے آگ لگی۔ گھروالوں نے مشکل سے اپنی جان بچائی ۔مقامی لوگوں نے اگرچہ آگ بجھانے کیلئے کافی محنت کی وہیں فائرسروس گول سے پہنچی جنہوں نے آگ کومزیدپھیلنے سے روکا۔آگ کی اس واردات میں عبدالغنی نامی شہری کاکافی نقصان ہوا۔سیاسی وسماجی شخصیات نے آگ کی واردات پرسخت تشویش کااظہارکیا اورسرکار سے مطالبہ کیاکہ کینٹھہ، داڑم اور سنگلدان کے مقامات پر فائرسروس اسٹیشنوں کاقیام عمل میں لایاجائے کیونکہ آگ کی وارداتوں میں کافی اضافہ ہورہاہے۔