جموں //جموں کے جانی پور علاقے میں پولیس نے ایک زنگ آلودہ گرینیڈ بر آمد کرنے کے بعد اس کو اپنی تحویل میں لیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے جموں ضلع کے جانی پور علاقے میں ایک زنگ آلود پرانا گرینیڈ بر آمد کر لیا ہے۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوموار کی صبح جانی پور میں ہائی کورٹ کے پارکنگ ایریا میں ایک زنگ آلود گرینیڈ پڑا ہوا ملا۔انہوں نے کہا کہ کچھ مقامی لوگوں نے اس کو دیکھا تھا جس کے بعد پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ گئی جس دوران انہوں نے موقعہ پر پہنچ کر زنگ آلود ہینڈ گرینیڈ کو اپنے قبضے میں لے لیا۔پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کر دی ہے ۔