جموں //ہائر سیکنڈری سکول گڑھا سلاتھیہ ،بخشی نگر میں جانوروں کی شفقت کے لئے ایک بیداری لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔لیکچر میں تمام عمر کے گروپ کے طلاب نے شرکت کی۔لیکچرکے دوران طلاب کو جانورں کے برتائو، انکی باڈی لنگویج، اور گلیوںمیں کتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے بارے میں احتیاط برتنے کی بیداری پیدا کی گئی۔لیکچر کے دوران بتایا گیا کہ ہمارے ملک کے قوانین میںہر ایک شہری کا بنیادی فرض ہے کہ وہ ماحول ،جنگلی جانوروں اور جانداروں کو محفوظ رکھنے اور انکے ساتھ شفقت برتے۔ریسورس پرسن رمپی مدان اور گورویندر کور نے بچوں کو اپنے گھروں کے باہر پانی کا بول رکھنے کی حلف دلائی ،تاکہ کوئی بھی جانور پیاس کی وجہ سے نہ مر جائے۔پروگرام کا اہتمام’’ فری گائیڈنگ اینڈ کونسلنگ سیل گڑھا سلاتھیہ ‘‘ نے کیا سرگرم ممبران راہل سلاتھیہ، ویر پرتاپ سنگھ ،ساہل سلاتھیہ، نو دیپ ساتھیہ، ودی سلاتھی، خوشبو سلاتھیہ کے تعاون سے کیا تھا ۔