عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ نے تاریخی جامع مسجد سرینگر کو اسلامی کیلنڈر کی مقدس ترین راتوں میں سے ایک شب برات پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا’’ اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں نہ لوگوں میں اعتماد ہے اورامن و قانون کی مشینری میں، اور یہ فیصلہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ ان کے نزدیک انتہائی اقدامات اٹھائے بغیر خاموشی قائم نہیں کی جاسکتی،جبکہ سرینگر کے لوگ اسکے بہتر کے مستحق ہیں‘‘۔