عظمیٰ نیوز سروس
کولگام// ترقیاتی کمشنر کولگام اطہر عامر خان کی صدارت میں ڈِسٹرکٹ لیول کمیٹی برائے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) کی میٹنگ منی سیکرٹریٹ کولگام میں منعقد ہوئی۔دورانِ میٹنگ کمیٹی نیجامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) کے مختلف منصوبوں اور اجزأ کے تحت 222 معاملات کی منظوری دی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے زراعت اور متعلقہ محکموں کے تمام سیکٹورل افسران پر زور دیا کہ وہ ایچ اے ڈی پی کے تحت تفویض کردہ اہداف کی تکمیل میں تیزی لائیں۔ادھر سرینگرضلع میں ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام (HADP) کے تحت مختلف شعبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے کل ڈپٹی کمشنرڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ انہوں نے پچھلے سال کے اسپل اوور کیسوں کی تفصیلات طلب کیں جو فنڈز کی کمی کی وجہ سے ابھی تک نمٹائے نہیں گئے ہیں۔انہوں نے کاشتکار برادریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ فوائد کو یقینی بنانے کے لیے اس منصوبے کے موثر نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔پی ایم کسان کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے، ڈی سی نے تحصیلداروں سے کہا کہ وہ اس اسکیم کے تحت مقدمات کی تصدیق کے عمل کو ایک مقررہ وقت میں تیز کریں تاکہ مستحقین کی فہرست کو حتمی شکل دی جا سکے۔