عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//مشن ڈائریکٹر جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی )یشا مدگل نے منگل کو لال منڈی میں ایچ اے ڈی پی کے تحت کچھ پروجیکٹوں کے نفاذ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر زراعت کشمیر، ڈائریکٹر زراعت جموں، پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹس کے ممبران اور اے پی ڈی کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر یشا مدگل نے ایچ اے ڈی پی کے تحت مختلف منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ایچ اے ڈی پی کو ایک تبدیلی کے مشن کے طور پر بیان کیا جس کا مقصد پورے جموں و کشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی مجموعی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کے دوران مشن پر مبنی نقطہ نظر اپنائیں تاکہ مقررہ اہداف کو مؤثر طریقے سے حاصل کیا جا سکے۔قبل ازیں ڈائریکٹر زراعت کشمیر چوہدری محمد اقبال نے HADP کے مختلف منصوبوں کے نفاذ کے دوران محکمہ کی طرف سے مختلف اقدامات کے حوالے سے ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی۔