Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ایچ اے ڈی پی کے تحت ورمی کمپوسٹ یونٹ اور ڈیپ بور ویل حاصل کیجئے

Mir Ajaz
Last updated: February 14, 2024 12:18 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

سہیل بشیر کار، بارہمولہ

جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (Holistic Agriculture development program ) کسان بھائیوں کی کُلہم ترقی کے لئے ایک انقلابی اقدام ہے چونکہ ابھی بھی ریاست کی غالب آبادی زراعت سے وابستہ ہیں، ان کے لیے حکومت (HADP) کے تحت 29 پروجیکٹ بنائے ہیں، جن کے تحت کسان بھائی کافی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔انہی پروجیکٹس کے تحت ہم DEEP BOREWELL حاصل کر سکتے ہیں۔ساتھ ہی بے روزگار افراد اپنا ورمی کمپوسٹ یونٹ بھی لگاسکتے ہیں، سب سے پہلے آپ کو گوگل میں KISSAN SAATHI ٹائپ کرنا ہے،وہاں hadp.gov.in کی سائٹ نکلے گی ،اس میں اپنے آپ کو رجسٹر کرنا ہے۔اس کے بعد اسی سائٹ پر بور ویل یا ورمی کمپوسٹ کے لیے درخواست دینی ہے، چند دنوں میں یہ درخواست منظور ہوگی اور آپ یہ چیزیں حاصل کر سکتے ہیں۔
ورمی کمپوسٹ یونٹ کے بہت سے فوائد ہے، چونکہ کیمیکل کھاد کے کافی نقصانات ہیں، اس وجہ سے لوگ ورمی کمپوسٹ کو استعمال کرنا زیادہ مناسب سمجھتے ہیں۔ آپ ورمی کمپوسٹ یونٹ گھر میں لگا کر ورمی کمپوسٹ نہایت ہی آسانی سے بناسکتے ہیں۔ آجکل آن لائن مارکیٹ کا زمانہ ہے،اس وجہ سے ورمی کمپوسٹ بھیجنا آسان ہوگیا ہے اور ورمی کمپوسٹ کی مارکیٹ میں بہت مانگ ہے۔
ورمی کمپوسٹنگ کھاد کی ایک قسم ہے۔ جس میں زمینی کیڑوں ( ارتھ ورم کی مخصوص اقسام) کا استعمال کرکے نامیاتی مادہ کے گلنے کے عمل کو بڑھایا جاتا ہے۔ زمینی کیڑے نامیاتی مواد کو کھاتے ہیں اور انہیں اپنے نظامِ انہضام سے گزارتے ہیں اور دانے دار شکل (کوکون ) میں بدل دیتے ہیں ،جسے ورمی کمپوسٹ کہا جاتا ہے۔
جب آپ کو محکمہ سے ورمی کمپوسٹ بنانے کی منظوری ملے گی، توآپ کو 30 فٹ لمبا اور 10 فٹ چوڑا ایک پلیٹ فارم تیار کرنا ہے اور اس پلیٹ فارم کے اوپر پانچ چھوٹے چھوٹے 6x4x2ے pits بنانے ہیں اور ہر ایک پٹ میں قریباً ایک ٹریکٹر گوبر ڈال سکتے ہیں۔اس یونٹ پر آپ کو ایک لاکھ کا خرچہ آئے گا جس میں محکمہ کی طرف سے آپ کو 50 ہزار کی سبسڈی ملے گی۔
ورمی کمپوسٹ ہم گوبر یا گھاس پھوس یا کچن ویسٹ سے بناسکتے ہیں، ایک ماہ پرانے گوبر جس کو ہر ہفتہ ہم نے turn کیا ہے کو ہر بیڈ میں 6 انچ کی لیر کے حساب سے ڈالیے اور پھر دوسری لیر، تیسری لیر، چوتھی لیر، ہر لیر کے اوپر lime اور گھاس پھوس کا چھڑکاؤ کیجئے۔ ایک ہفتے تک گوبر کے ساتھ کچھ مت کیجئے، ایک ہفتے کے بعد 2*4*6 پٹ میں تین کلو ورمز کی ضرورت ہوتی ہے۔ verms گوبر میں ڈالیے،ورمز مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ قریب 500 روپے ایک کلو کے حساب سے معیاری ورمز ملتی ہے۔ اسی 6x4x2پٹ میں آپ کو ایک ٹریکٹر گوبر کی ضرورت ہوگی، قریب چالیس دن بعد آپ کو ورمی کمپوسٹ ملے گا، ایک پٹ یا بیڈ میں آپ کو 6 کوئنٹل ورمی کمپوسٹ ملے گا۔
چونکہ مارکیٹ میں ورمی کمپوسٹ کی کافی مانگ ہے، بے روزگار نوجوانوں یا خواتین گھروں میں ورمی کمپوسٹ بناسکتی ہے۔ ایک ٹریکٹر گوبر سے ورمی کمپوسٹ بنائیں؛ تو ان کو 6 کونٹل ورمی کمپوسٹ مل سکتا ہے۔ مارکیٹ میں ورمی کمپوسٹ کی ریٹ کم از کم 1500 روپے ہے ۔ ساتھ ہی اگر انہوں نے 3 کلو ورمز استعمال کیے ہوں تو دو ماہ بعد ورمی کمپوسٹ کے ساتھ ساتھ 8 کلو ورمز بھی مل سکتی ہے جو کہ وہ 500 روپے فی کلو سیل کر سکتے ہیں، یعنی دو ماہ میں کم سے کم 30 ہزار کما سکتا ہے۔
ڈیپ بور ویل (Deep Borewell) :
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ سبزیوں یا دوسرے ایگریکلچر چیزوں کی پیداوار کرنا چاہتے ہیں، ان کے پاس زمین بھی ہوتی ہے لیکن پانی نہ ہونے کی وجہ سے وہ یہ پیداوار نہیں کر پاتے۔اگر آپ کے پاس اچھی خاصی زمین ہے یا کچھ لوگ مل کر ایک Deep Borewell لگانا چاہتے ہیں تو HADP میں ان کے لیے بہترین اسکیم ہے۔سب سے پہلے HADP میں درخواست جمع کرنی ہے،منظوری ملنے پر آپ BOREWELL بناسکتے ہیں، HADP کے تحت RAINFED AREA پروجیکٹ کے تحت آپ کو 3 لاکھ تک سبسڈی مل سکتی ہے اور PROMOTION OF OILSEED پروجیکٹ کے تحت 2 لاکھ تک سبسڈی مل سکتی ہے، اگر آپ 45 میٹر یعنی 150 فٹ BOREWELL بنائیں گے تو آپ کو ایک لاکھ سبسڈی مل سکتی ہے، اگر 46 سے 60 میٹر گہرا بنائیں گے تو آپ کو ایک لاکھ تیس ہزار ملے گا۔اگر 61 سے 75 میٹر بنائیں گے تو 1.75 لاکھ ملے گا، 76 سے 90 میٹر بور ویل پر 2 لاکھ، 91 سے 110 میٹر تک 2لاکھ 30 ہزار، 111 سے 130 میٹر پر آپ کو 2.60 لاکھ ملے گا، 131 سے 150 میٹر گہرے بورویل پر آپ کو 3 لاکھ کی سبسڈی ملے گی۔
(مضمون نگار محکمہ زراعت میں جونیئر ایگریکلچر ایکسٹنشن آفیسر ہے)
رابط۔ 9906653927

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پانپور میں اکھنور کانوجوا ن غرق آب، تلاش جاری
تازہ ترین
ضلع انتظامیہ رام بن نے ’’ کھیر بابا یاترا ‘‘کا چنڈراکوٹ، پرجوش استقبال کیا
تازہ ترین
ٹنل کے آرپارپہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ،میدانی علاقوں میں بارشیں، 3جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
تازہ ترین
سینکڑوں عقیدتمند کشمیری پنڈت کھیر بھوانی میلے کے لیے روانہ
تازہ ترین

Related

کالممضامین

مشتاق احمد بٹ کی تصنیف Flames of Soil میری نظر میں تجزیہ

May 30, 2025
کالممضامین

’’واردات‘‘ — دیہی زندگی کا آئینہ، کرشن چندر کے تخلیقی قلم سے تبصرہ

May 30, 2025
کالممضامین

علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی الصفوی | علم، عرفان اور خدمت کا عظیم سفر

May 30, 2025
کالممضامین

جوہری ہتھیاروں کا پھیلائودُنیابھرکے لئے تباہ کُن! | چین پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی، جنگ کی صورتحال جاری ؟ حال و احوال

May 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?