نئی دہلی// جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید احتشام حسنین نے روز افزوں انشورنس کی اہمیت ' افادیت اور ضرورت کے پیش نظر جامعہ ہمدرد میں آسیان انسٹی ٹیوٹ آف انشورنس اینڈرسک منیجمنٹ (اے آئی آئی آر ایم) کے تعاون سے انشورش میں ایم بی اے کورس شروع کیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہی۔انہوں نے کہاکہ آج 20'25سال قبل تک انشورنس کے بارے میں عام لوگ کم ہی جانتے تھے لیکن آج صورت حال یہ ہے کہ گاوں دیہات میں بھی نہ صرف اس کے بارے میں بات کی جاتی ہے بلکہ انشورنس کرانے پر زور دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کی اہمیت اور افادیت بڑھ گئی ہے اور اس لئے اس کی ضرورت تھی کہ اس پر باضابطہ منیجمنٹ کا کورس شروع کیا جائے تاکہ اس کو بہتر طریقے سے چلانے اور عوام کو معلوم فراہم کرنے میں آسانی ہو۔ پروفیسر حسنین نے کہاکہ اس کے پیش نظر جامعہ ہمدرد نے آسیان انسٹی ٹیوٹ آف انشورنس اینڈرسک منیجمنٹ (اے آئی آئی آر ایم) کے تعاون انشورش میں ایم بی اے کورس بھی شروع کیا ہے جو دو سال کا ہے اور اس میں 40 نشست ہیں جس میں تمام زمرے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ ہمدرد کو قائم ہوئے 29سال ہوگئے ہیں اور جامعہ ہمدرد کا مقصد نئے نئے کورس سے متعارف کرانا ہے ۔آسیان انسٹی ٹیوٹ آف انشورنس اینڈرسک منیجمنٹ (اے آئی آئی آر ایم) سے وابستہ مسٹر اروند سنگھل نے اس کورس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دور کی ضرورت کے پیش نظر اس کورس کی اہمیت بڑھ گئی ہے ۔ پریس کانفرنس میں پرووائس چانسلر احمد کمال، رجسٹرار ایس ایس اختر، مسٹر مکیش کمار جنرل انشورنس اور دیگر لوگ بھی شریک تھے ۔