سرینگر//آل جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن کے اعلیٰ دینی ادارہ جامعہ امام صادق (ع) شادی پورہ سمبل کے اہتمام سے بدھ کو جشن ولادت باسعادت امام زمانہ(ع) جامعہ امام صادق عقیدت و احترام کے ساتھ زیر سرپرستی مولوی عمران رضا انصاری صدر شیعہ ایسوسی ایشن منعقد کیا گیا جسمیں ادارہ معارف العلوم اسلامی کے طلباء و طالبات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ اس محفل جشن میلاد میںپرنسپل جامعہ امام صادق(ع) کے پرنسپل آغا سید محمد عباس رضوی،میرواعظ وسط کشمیر مولانا سید عبد اللطیف بخاری ، میرواعظ شمالی کشمیر مولانا حسن افضل فردوسی ،مولانا آغا سید محمد حسین رضوی ،مدرسین جامعہ امام صادق (ع) مولانا غلام رسول ربانی ، مولانا شیخ محمد عباس قمی، مولانا آغا سید جعفر حسینی نے خطاب فرمایا اور مبارک دن کی اہمیت اور وحدت بین المسلمین پر زور دیتے ہوئے مخاطبان سے موجودہ سماجی برائیوں سے نجات پانے کے خاطر تعلیم قرآن پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی۔جشن میلاد کے دوسری نشست کی صدارت مولانا افتخار حسین انصاری کے برادر اصغر ڈاکٹر امجد عباس انصاری نے فرمائی۔آخر پر ادارہ معارف العلوم اسلامی کے مدیر اعلیٰ شیخ محمد حسن زاکری کے ہاتھوں سے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔