ڈوڈہ//حال ہی میں ریاستی حکومت کی طرف سے ریاست کے مختلف کالجوں میں پوسٹ گریجویشن پی جی سطح پر نئے مضامین متعارف کرانے کے علاوہ انڈر گریجویشن سطح پر نئے مضامین متعارف کرنے کی منظوری ملنے اور ڈوڈہ کالج کو نظر انداز کرنے پر آج ڈوڈہ میں مختلف سماجی انجمنوں نے ڈوڈہ جائنٹ سیول سوسائٹی کے بینر تلے اولڈ بس اسٹینڈ ڈوڈہ میں شدید احتجاج کیا اور حکومتی فیصلہ کے خلاف نعرہ بازی کی اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ڈوڈہ میں 2008جموں یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح ریاستی وزیر اعلیٰ و جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کیا ور پھر سال 2011میں دوسری بار اس کیمپس کا افتتاح اُس وقت کے وزیر تعلیم نے کیا اور پھر جدوجہد کے بعد تیسری بار پھر وعدہ ہوا اور موجودہ حکومت نے بھی عوامی شکایات کے ازالہ کا یقین دلایا مگر اب جبکہ حکومت کی طرف سے فیصلہ کی گھڑی آئی تو نہ صرف ڈوڈہ کالج بلکہ چناب ویلی (ڈوڈہ خطہ) کے تمام کالجزجن میں رام بن، بانہال، گول، ڈوڈہ، ٹھاٹھری، گندو، کشتواڑ شامل ہیں کو نظر انداز کیا گیا احتجاجیوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ، وزیر تعلیم سید الطاف حُسین بخاری، ممبر اسمبلی ڈوڈہ شکتی راج پریہار سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈوڈہ کالج کے حوالہ سے تینوں اہم مطالبات ڈوڈہ کالج میں پی جی کلاسوں کی شروعات انڈر گریجویشن سطح پر نئے مضامین متعارف کرانا اور کلاس رومز کمپلیکس کی تعمیر پر فوری توجہ دیں بصورت دیگر ایک ثبت برائے احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام ذمہ داری حکومت پر ہوگی مظاہرین نے مزید کہا کہ کلسٹر یونیورسٹی ڈوڈہ کا حق تھا وہ جموں میں کھولی گئی ہے اور یاستی حکومت نے حال ہی میں جن 16کالجزوں کو نئے مضامین کی منظوری دی جس میں ڈوڈہ خطہ کے سات کالجز کو نظر انداز کیا گیا جو ناقابل برداشت ہے اور سراسر ناانصافی و ظلم ہے مظاہرین نے کہا اُنہوں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی صاحبہ کو بھی کالج کی صورت حال سے واقف کرایا تھا مظاہرین نے نائب وزیر اعلیٰ نرمل سنگھ کو یاد دلایا ہے کہ جب وہ حذب اختلاف میں تھے تو وہ ہر بار ڈوڈہ کالج کے بارے میں خیالات کا اظہار کرنے اور ناانصافی کا رونا روتے تھے اب جب وہ اقتدار میں ہیں ایسے حالات میں اُنہوں نے بھی خاموشی اختیار کی ہے احتجاجیوں سے ڈوڈہ ڈیویلپمنٹ فرنٹ کے صدر اشتیاق احمد دیو، ڈسٹرکٹ یوتھ اینڈ ویلفئیر ایسوسیشن کے چیئرمین فرید احمد نیائک، لوپیڈ رہنما و سماجی کارکن غلام حسن پانپوری، ڈوڈہ جائنٹ سیول سوسائٹی کے کنوینئر نصیر احمد کھوڑا، و دیگران نے بھی خطاب کیا دریں بیوپار منڈل کے صدر خواجہ کرامت اللہ نہرو بارایسوسیشن ڈوڈہ کے صدر ایڈوکیٹ غلام حسن پاٹیگڑو ، چناب سٹیزن فورم کے صدر محبوب احمد ٹاک نے مذکورہ مطالبات کو بھر پور حمایت دیتے ہوئے حکومت سے جلد سے جلد مطالبات پورا کرنے کی اپیل کی ہے۔