جائزعوامی مسائل کوحل کیا جائے گا:منوج سنہا| ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن بڈگام کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

نیوز ڈیسک
سرینگر// ضلع ترقیاتی کونسل، بڈگام کے چیئرپرسن نذیر احمد خان نے یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن نے یو ٹی  میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے، پراجیکٹ کی تکمیل میں نئے ریکارڈ قائم کرنے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا۔میٹنگ کے دوران ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن نے لیفٹیننٹ گورنر کو اپنے حلقہ کے ترقیاتی منظر نامے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مطالبات کی ایک یادداشت بھی پیش کی جس میں مختلف سڑکوں کی تعمیر، نالہ سکھ ناگ پر پل، ایس ڈی ایچ بیرواہ میں طبی سہولتوں میں اضافہ، بڈگام کے مختلف دیہاتوں میں فیئرپرائس کی نئی دکانیں اور آنگن واڑی سنٹروں کی تعمیر کے علاوہ دیگر مسائل کو اجاگر کیا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مسائل اور مطالبات کو صبر سے سنا اور ڈی ڈی سی کے چیئرپرسن کو عوامی اہمیت کے تمام حقیقی معاملات کو میرٹ پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی ڈی سی چیئرپرسن پر زور دیا کہ وہ عوامی بہبود کی اپنی کوششوں کو جاری رکھیں اور جموں کشمیر کے UT کے ترقیاتی سفر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔