عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
جدہ // ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئیں ساتھ ہی انہوں نے اہم پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایر انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اس خوشی کی خبر کے بارے میں بتایا ہے۔ ٹینس اسٹار نے لکھا کہ ’میرے دوستوں اور چاہنے والوں، مجھے رواں سال حج کا بلاوا آیا ہے، میں زندگی بند دینے والے سفر کی تیاری میں لگی ہوئی ہوں، آپ سب سے اس غلطی کی معافی مانگنا چاہتی ہوں جو مجھ سے جان بوجھ کر یا انجانے میں ہوئے‘۔