پہلگام//مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں محکمہ ٹورسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریش کے اہتمام سے تین روزہ پہلگام فیسٹول میں دوسرے روزسیاحوں کی ایک بڑی تعداد کے علاقہ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔کارپوریشن کے ایم ڈی سرمد حفیظ نے اس موقعہ پر کہا کہ پہلگام موسم گرما کے لئے ایک اہم سیاحتی مرکز ہے اور سردیوں میں اس مرکز کی طرف بہت کم سیاح راغب ہوتے ہیں لیکن ایسے پروگراموں کے انعقاد کی بدولت بڑی تعداد میں سیاح اس مرکز کی طرف جانے لگے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام میں لذیز کھانے اور ذائقے دار پکوان سیاحوں کی کشش کے باعث بنتے ہیں۔کھانوں کے علاوہ ہینڈی کرافٹ کی مصنوعات جیسے پیپر ماشی، وُوڈ کارونگ، وِلو ورک اور چین سٹچ بھی فیسٹول کی رونق بنے ہوئے ہیں۔محکمہ سیاحت، پہلگام ہوٹلز اینڈ ریسٹورانٹ اونرس ایسوسی ایشن، پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور جے اینڈ کے کلچرل اکاڈمی نے فیسٹول کو منعقد کرنے میں اپنا بھرپور تعاون دیا۔دریں اثنا پہلگام ہوٹل مالکان نے ہوٹلوں میں قیام کے لئے50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے جس کی بدولت مقامی اور ملکی و غیر ملکی سیاح اس سیاحتی منزل کی جانب راغب ہوں گے۔