ڈوڈہ//ڈوڈہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ تین روزہ پولیس ریکروٹمنٹ ریلی منگل کے روز اختتام پذیر ہوئی جس میںایگزیکٹیو/ آئی آر بٹالین کے لئے کانسٹبل بھرتی کرنے کے لئے PET کا عمل انجام دیا گیا۔بھرتی کا یہ عمل اتوار کی صبح شروع ہوا تھاجس کے لئے کل ملا کر4796اُمیدواروں نے اپنے اپنے درخواست فارم جمع کروائے تھے۔3980اُمید واروں نے PETمیںحصہ لیا جن میں سے 1425اُمیدوار گرائونڈ ٹیسٹ کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے جن میں69خواتین بھی شامل ہیںجب کہ 816اُمیدوار حاضر نہیں ہوئے۔ اس پورے عمل کے دوران چیئرمین پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ سریندر کمار گپتا آئی پی ایس آئی پی ایس(آئی جی پی ہیڈکوارٹرس) اور ڈی آئی جی ڈوڈہ ،کشتواڑ اور رام بن رینج نثار احمد آئی پی ایس کے علاوہ بورڈ کے دیگر ممبران بھی اسپورٹس اسٹیڈیم میں موجود رہے اور پورا بھرتی عمل اُن کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔بھرتی عمل کو شفاف بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا اور اس میں انسانی مداخلت بہت کم رہی۔