نئی دہلی// تینوں فوجوں کے سربراہوں کی کمیٹی کے صدر اور بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل سنیل لامبا نے آج یہاں کمیٹی کی صدارت کا بیٹن یا چھڑی کمیٹی کی قیادت سنبھالنے والے فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل بی ایس دھنوا کو آج سونپ دی۔ائر چیف مارشل دھنوا ایڈمیرل لامبا کے 31 مئی کو ریٹائر ہونے کے بعد نئے سربراہ کے طور پر کمیٹی کی صدارت سنبھالیں گے ۔ تینوں فوجوں کے سربراہوں میں سب سے سینئر افسر اس کمیٹی کا صدر ہوتا ہے ۔ اب تک ایڈمیرل لامبا تینوں فوجوں کے سربراہوں میں سب سے سینئر تھے ۔ائر چیف مارشل دھنوا نیشنل انڈین ملٹری کالج اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے کیڈٹ رہے ہیں۔ انہوں نے جون 1978 میں فضائیہ کی فلائٹ برانچ میں کمیشن ملاتھا۔ وہ تجربہ کار پائلٹ اور ٹرینڈ کیٹ (اے )فلائٹ انسٹرکٹر ہیں جنہوں نے 3000 گھنٹے کی اڑان کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے فضائیہ کے سبھی طیاروں کو اڑایا ہے لیکن ان میں سے انہوں نے سب سے زیادہ مگ۔21 اڑانے کا انہیں زیادہ تجربہ ہے ۔کرگل لڑائی کے دوران 1999 میں وہ فارورڈ مورچہ کے جنگی اسکوارڈن کے کمانڈنگ افسر تھے ۔ اپنے کیریر میں وہ مختلف اہم عہدوں پر رہتے ہوئے فضائیہ کے سربراہ تک پہنچے ۔یو این آئی