نئی دہلی/یواین آئی/ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے مستقبل کے چیلنجوں کے پیش نظر تینوں فوجوں کے انضمام کے عمل کو تیز کرنے کو کہا ہے۔جنرل چوہان نے یہ بات تینوں فوجوں کے انضمام سے متعلق مسائل اور اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منعقدہ دو روزہ “پریورتن چنتن” کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ پروگرام میں ٹرائی سروس ہیڈکوارٹر، فوجی امور کے محکمے، انٹیگریٹڈ ڈیفنس پرسنل ہیڈ کوارٹرز اور چیفس ا?ف اسٹاف کمیٹی (سی او ایس سی) کی مختلف ذیلی کمیٹیوں کے ارکان نے شرکت کی۔ کانفرنس میں چیف آف اسٹاف کمیٹی کی مختلف ذیلی کمیٹیوں نے جنرل چوہان کو افواج کے درمیان جوڑنے اور انضمام کے لیے ضروری سرگرمیوں میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس اہم تبدیلی کو حاصل کرنے کے مقصد سے پروگراموں کو مکمل کرنے کے مقصد سے مختلف اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے دونوں روز مختلف کمیٹیوں سے خطاب کرکے کانفرنس کا آغاز کیا۔ انہوں نے اقدامات کی پیشرفت کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔