حسین محتشم
پونچھ//نیشنل کانفرنس پونچھ اکائی کی جانب سے بس اڈہ پونچھ پر پیر کے روزپٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافے کا معاملے میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت سٹی پرزیڈینٹ ڈاکٹر سکھوندر سنگھ کر رہے تھے۔مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے مرکزی سرکار کا پتلا جلا کر ملک میں صدر راج لگانے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے قیمتوں میں اضافے کوواپس لینے کی مانگ کرتے ہوئے حکومت کو کرسی چھوڑنے کو کہا۔ڈاکٹر سکھوندر سنگھ نے الزام لگا کہ مرکزی کی مودی سرکار تیل کمپنیوں کے دباؤ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی سرکار انبانی اور ایڈوانی جیسے رئیسوں کو مسلسل فائدہ پہنچا کر غریب لوگوں کو مسائیل میں دوچار کر رہی ہی۔انھوں نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر ہر شے پر خصوصی طور پر سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیاء پر پڑتا ہے۔انھوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی جانب سے جو پانچ لیٹر تیل خاکی لوگوں کو دیا جاتا تھا وہ بھی اب ملنا بندہو گیا ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقہ جات کے غریب عوام پریشان ہیں۔انھوں نے کہا کہ مودوی حکومت کا سب کا ساتھ سب کا وکاس نعرہ بے بنیاد تھا، ان کو سب کا ساتھ تو ملا لیکن وہ کچھ لوگوں کا وکاس کر کے عام شہریوں کاجینا حرام کر رہے ہیں۔انہوں نے فوری طور پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔