تیزاب کی شکار ایڈوکیٹ ضلع سرینگر کیلئے اسٹینڈنگ کونسل مقرر

 سرینگر/بلال فرقانی/ حکومت نے جمعرات کو ایڈوکیٹ سحر نذیر، جو تیزاب پھینکنے کے واقعہ سے متاثر ہے، کو ضلع سرینگر کے لیے اسٹینڈنگ کونسل مقرر کیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کی طرف سے جاری کردہ 2022 کے نمبر 2156-JK (LD) کے حکم میں لکھا گیا ہے، “خواتین کے خلاف جرائم کا شکار ہونے والوں کو بااختیار بنانے اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم اقدام میں، تیزاب سے شکار کی بحالی اور ترقی اور معاشرے میں ایک باوقار مقام حاصل کرنے کے لیے حکومت نے تیزاب گردی کی شکار ایک ایڈوکیٹ سحر نذیر کو ماتحت عدالتوں میں سرینگر میں سرکاری مقدمات کے دفاع کے لیے قائمہ وکیل کے طور پر مقرر کیا ہے۔