اے خوشی میں تجھے ڈھونڈتا ہوں
میں نے بچپن سے لیکر آج تک
ہر جگہ ڈھونڈا تجھے ۔
زندگی کے آغاز سے ہی
چند دن میں نے
مٹی کے برتنوں سے کھیل کر
تیری خاطر میں نے کیا نہیں کیا ۔
بچپن کے وہ دن بھی خوش رہنے
کے چکر میں کھو دیئے
ساری زندگی تجھے ڈھونڈتے ڈھونڈتے
سب کچھ کھو دیا ۔۔۔۔۔۔۔
میں اپنے مقصد سے بھی غافل رہا
تیرا پیچھا کرتے کرتے
کیا کیا کھویا اور کیا پایا
وہ شب ہجراں تجھے ڈھونڈنے
میں صرف کردی ۔۔۔۔۔۔
کوئی دُکھ دیکر گیا کوئی سُکھ دیکر گیا
کوئی ہنس ہنس کر گیا کوئی رو رو کر گیا
کوئی سکون قلب چھین کر گیا
کوئی رولا کر گیا
کیا کیا سہنا پڑا
اے خوشی۔۔۔۔
جس کے قبضہ میں ہے سارا جہاں
تیرا ٹھکانہ اُن ہی کے پاس ہے
جس نے مجھے بخشی ہے زندگانی
میں فانی چیزوں میں تجھے ڈھونڈتا تھا
پانی کے بلبلوں کی طرح
مختصر مدت کے لئے میں نے تجھے پایا ۔
واحد کُل سے میں دور چلا
وہ وعدہ پورا کرنا تھا
وعدہ خلافی کررہا ہوں
وہ فرشتہ منتظر ہے حکمِ الٰہی کا
میں اب بھی فانی چیزوں میں
ڈھونڈتا ہوں تجھے
اے خوشی !!!!
سبدر شبیر
اوٹو،اہربل، اننت ناگ
موبائل نمبر؛9797008660