سرینگر//تہاڑ جیل میں 18کشمیری نظر بندوں کی مارپیٹ میں ملوث تامل ناڈو سپیشل پولیس فورس کے جوانوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ مرکزی وزارت داخلہ کو پیش کی گئی ہے۔ تہاڑجیل کی سب سے زیادہ نگرانی والی بارک میں مقید حزب سپریموسیدصلاح الدین کے فرزند سمیت18کشمیری نظربندوں نے الزام لگایا تھا کہ 21 نومبر کی رات کو معمول کی تلاشی کے دوران تمل ناڈ سپیشل پولیس کے اہلکاروں نے انہیں بری طرح زدکوب کرکے لہولہان کردیا۔ جمعرات دیررات گئے تک اس سلسلے میں کوئی ایف آئی آردرج نہیں ہواتھا۔اس معاملے پر دلی ہائی کورٹ نے ایک فیک فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے اپنی عبوری رپورٹ میں قیدیوں پر تشدد کرنے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔اسی روز وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزارت داخلہ سیکر یٹری کیساتھ یہ معاملہ اٹھایا تھا جنہوں نے واقعہ کی پوری تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔اب وزارت داخلہ کو اس ضمن میں رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔