Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

تھنہ منڈی میں پولیس نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا

Last updated: April 27, 2022 12:00 am
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی// پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کی خاطر ڈاک بنگلہ تھنہ منڈی میںپولیس کے اعلی حکام کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا جس  میں معزز شہریوں ، متعدد نجی تنظیموں کے ایگزیکٹو ممبران ،سماجی کارکنوں ، پولیس اہلکاروں، سول انتظامیہ کے اہلکاروں اور میڈیا سے رابستہ افراد نے شرکت کی۔ افطاری کے وقت حافظ محمد نسیم رضا نے بارگاہ الہٰی میں پورے ملک اور بالخصوص یو ٹی جموں و کشمیر میں بحالی امن اور آپسی بھائی چارہ کے لئے خصوصی دعا کی۔ واضح رہے کہ پولیس انتظامیہ لوگوں کو سہولیات بہم پہنچانے میں مصروف ہے چنانچہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضلع راجوری کے متعدد علاقوں میں افطار پارٹیوں کا اہتمام عمل میں لایا جا رہا ہے اور عوامی حلقوں کی جانب سے اس طرح کے اقدامات اْٹھانے پر پولیس کی بڑے پیمانے پر سراہنا کی جا رہی ہے۔ اس موقعہ پر ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں اپنی روح کو صاف و پاک رکھنے کا ایک موقعہ فراہم کرتا ہے اور افطار پارٹی سماج میں بھائی چارہ قائم رکھنے کی جانب ایک پہل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر ریاست کی خوشحالی اور رواداری برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے معزز شہریوں اور سول انتظامیہ کی جانب سے پارٹی میں شرکت کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کا بھی ہر وقت تعاون دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کئی معززین نے سب ڈویژن تھنہ منڈی کے عوام کی طرف سے ایس ایس پی راجوری محمد اسلم کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آفیسر موصوف نے تھنہ منڈی میں انتہائی شاندار افطار پارٹی کا انعقاد کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب جموں کشمیر پولیس کی جانب سے اتنی بڑی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ عوامی نمائندوں نے ایس ڈی پی او تھنہ منڈی امتیاز احمد ، ایس ایچ او تھنہ منڈی شوکت امین ، پی ایس آئی مان سنگھ، اور پولیس اسٹیشن تھنہ منڈی کے تمام مستعد پولیس اہلکاروں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 

 

 

رمضان میں بنیادی سہولیات دستیاب نہیں 

کوٹرنکہ کے دیہات میں لوگوں کو مشکل کا سامنا 

محمد بشارت 

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے دیہات میں بنیادی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے رمضان کے دوران مکینوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی و پی ڈی ڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ رمضان ماہ کا آخری عشرہ بھی آچکا ہے لیکن ابھی تک ان کو معیاری بنیادی سہولیات فراہم ہی نہیں کی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت پنچایت کوٹ دھاڑہ ،پروڑی گوجراں ،پلمہ ،سنکاری ،ریحان و دیگر ملحقہ علاقہ جات میں بجلی کی آنکھ مچولی گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل جاری ہے محمد عظم گھکڑ نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ بھی آگیا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک لوگوں کو معیاری خدمات فراہم نہیں کی ہیں ۔انہوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سحری اور افطاری کے دوران بجلی میں ہمیشہ کٹوتی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صورتحال میں خراب ہو چکی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ دیہات میں پانی کی سپلائی میں بھی خلل آرہا ہے لیکن محکمہ اس جانب دھیان نہیں دے رہا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

 

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?