تھنہ منڈی // چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر کی نگرانی میں آزادی کا مہا اتسو پروگرام کے تحت قصبہ تھنہ منڈی کے تمام وارڈوں میں صفائی ابھیان زور و شور سے جاری ہے۔ 2 اکتوبر کو ختم ہونے والی اس مہم کو تحصیل انتظامیہ ، سیول سوسائٹی اور سیاسی و سماجی ورکروں کے ساتھ ساتھ صحافیوں اور معزز شہریوں کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی نے کہا کہ پورے قصبہ کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک بنانے کیلئے بہتر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زمہ داری محسوس کرنی ہو گی تاکہ ہم صفائی کی شروعات اپنے گھر سے کریں اس طرح ہم اپنے پڑوس گاوں اور شہر کو صاف ستھرا بنا کر تمام معاشرے کو صاف اور پاک کر سکتے ہیں۔ شکیل میر نے کہا کہ مونسپل کمیٹی کے تمام وارڈوں میں صفائی مہم کیلئے مونسپل کمیٹی کے تمام عملے کی ٹیمیں تشکیل دی گیں ہیں جو کہ مکمل طریقے سے شہر کو گندگی سے پاک اور صاف کریں گے۔ میر نے کہا کہ تھنہ منڈی میں صفائی مہم کا آغاز ہو چکا ہے جس کو کامیاب کرنے کیلئے معزز شہری مونسپل کمیٹی کے عملے سے مکمل تعاون کریں۔ موصوف نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہم سب کو چاہئے کہ ہم اپنے شہر کو پاک اور صاف بنانے کیلئے اہم کردار ادا کریں ۔