عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی// تھنہ منڈی کی مرکزی جامع مسجد کے امام و خطیب مفتی عبدالرحم ضیائی کے ہاتھوں خان مارکیٹ تھنہ منڈی میں”شال حج اینڈ عمرہ سروس” کا باوقار افتتاح ہوا۔ یہ سروس تھنہ منڈی کے باصلاحیت اور حوصلہ مند نوجوان صفیان شال کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے اپنی قوم کو معیاری اور آرام دہ حج و عمرہ کی سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں علاقے کے معززین، علماء کرام، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مفتی عبدالرحم نے اپنے خطاب میں شال حج اینڈ عمرہ سروس کے قیام کو ایک اہم اقدام قرار دیا اور کہا کہ یہ سروس حج اور عمرہ کے متبرک سفر کو آسان اور سہولت بخش بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ صفیان شال نے اس موقع پر اپنی تقریر میں اس سروس کے مقاصد اور خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم حاجیوں اور معتمرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پْرعزم ہے اور ان کے سفر کو یادگار بنانے کیلئے بہترین خدمات فراہم کرے گی۔ تقریب کے اختتام پر دعائیہ کلمات ادا کئے گئے، جس میں شال حج اینڈ عمرہ سروس کی کامیابی اور حاجیوں کے لیے آسانی کی دعا کی گئی۔ یہ سروس علاقے کے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ اقدام تھنہ منڈی میں حج و عمرہ کی تیاریوں کو مزید بہتر بنائے گا۔