عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//راجوری میں موٹر وہیکلز ڈپارٹمنٹ کی ایک ٹیم نے راجوری تھنہ منڈی روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کا اچانک معائنہ کیا۔موٹر وہیکل انسپکٹر راہول سنگھ کی قیادت والی ٹیم نے سڑک پر معائنہ کیا اور چھ درجن سے زیادہ گاڑیوں کو روکا جن میں سے دس کے پاس مطلوبہ دستاویزات کی کمی پائی گئی۔عہدیداروں نے بتایا کہ ان دس گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر ایم وی ایکٹ کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ایک گاڑی بھی سنگین خلاف ورزی پر پکڑی گئی ہے جبکہ انسپکشن ٹیم نے دو ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔