سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ پر ضلع رام بن میں مٹی کا تودہ گر آنے کے بعد منگل کو مذکورہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کی گئی۔اطلاعات کے مطابق یہ تودہ کیفی ٹیریا موڑ کے نزدیک آج صبح گر آئی۔
حکام کے مطابق شاہراہ سے تودہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور شاہراہ کو آج ہی ٹریفک کیلئے بحال کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق ٹریفک کی معطلی کے سبب اس وقت سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہیں۔