ڈھاکا /بنگلا دیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تمیم اقبال کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انجیو پلاسٹی کر دی گئی۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا پریمئیر لیگ کے میچ میں تمیم اقبال کو دوران فیلڈنگ سینے میں تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر گراؤنڈ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تمیم اقبال کو اسپتال لےجانے کے لئے ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا گیا تھا۔اسپتال میں طبی معائنے اور مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد تمیم اقبال کی انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ 36 سالہ تمیم اقبال نے بنگلا دیش کے لیے 2007ء سے 2023ء کے درمیان 70 ٹیسٹ، 243 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل رکھے ہیں۔