چنئی// تمل ناڈو کے ماملاپورم تفریحی مقام کے نزدیک نشہ میں مست تین نامعلوم لوگوں نے جرمنی کی ایک عورت کی عصمت دری کی۔متاثرہ 25 سالہ جرمن عورت نے ماملا پورم تھانہ میں اپنی شکایت درج کرائی۔ یہ عورت اپنی چھٹیاں گزارنے ہندستان کے سفر پر آئی ہے ۔ اس نے اپنے بیان میں بتایا کہ ریزارٹ کے پاس ٹائگر کیو کے پاس کل شام جب وہ غسل کر رہی تھی، تبھی نشہ میں چوٗر تین لوگوں نے اسے کھینچ لیا اور اس کی عصمت دری کی۔ متاثرہ نے بتایا کہ کچھ دیر بعد وہ تینوں کے چنگل سے نکل گئی اور اس نے جرمن سفارتخانہ سے رابطہ کیا۔ بعد ازاں پولیس حرکت میں آئی۔ متاثرہ عورت کو طبی جانچ کیلئے سرکاری اسپتال بھیجا گیا ہے ۔ماملاپورم پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت سینئر پولیس حکام نے جائے واقعہ کا دورہ کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمین کو پکڑنے کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ پولیس نے کہاکہ تحقیقات جاری ہے اور متاثرہ کے ذریعہ فراہم کردہ اطلاع کی بنیاد پر ملزمین کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔یو این آئی