چنئی// تمل ناڈو میں شدید بارش کی وجہ سے افراتفری کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے ۔ ہر طرف پانی پانی نظر آرہا ہے ۔ دریں اثنا، جنوب مغرب اور ملحقہ مغربی وسطی خلیج بنگال پر ہواکاکم دباو شمالی تمل ناڈو اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ہوا کا یہ کم دباؤ چنئی سے تقریباً 340 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں اور پڈوچیری سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پرمرکوز ہے ۔ اگلے 12 گھنٹوں میں اس میں شدت آنے کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اس کی کم سے کم مقدار میں تیزی سے تبدیلی آئی توبہت زیادہ بارش ہوسکتی ہے ۔ چنئی اور پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ادھرتمل ناڈو کابینہ کی جمعہ کو ہونے والی میٹنگ ایک دن کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے اور اب ہفتہ کو ہو گی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ریاست میں شدید بارش کی پیشین گوئی کے بعد ریاستی کابینہ کا اجلاس ہفتہ کو شام 6 بجے ہوگا۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے احتیاطی تدابیر پر نظر رکھنے کے لیے وزراء کو مختلف اضلاع میں بھیجا ہے ۔