Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

! تلاشِ وجودکا پہلا قدم خود کا محاسبہ فکر و فہم

Towseef
Last updated: June 4, 2025 11:56 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

آمنہ یٰسین ملک

انسان کی سب سے قیمتی چیز اس کی شناخت نہیںبلکہ اس کا نفس ہے۔ وہی نفس جو کسی کو فرشتوں سے افضل بناتا ہےاور کسی کو حیوانوں سے بھی بدتر۔ مگر المیہ یہ ہے کہ آج کا انسان ترقی کے نام پر آزادی کے خواب میں اور لذتوں کی دوڑ میں اپنا سب سے قیمتی سرمایہ (اپنا نفس) گم کر چکا ہے۔یہ گمشدگی بازاروں میں نہیں ہوئی، کسی جنگل یا ویرانے میں نہیں بلکہ یہ گمشدگی انسان کے اندر ہوئی ہے۔ وہ خود میں خود کو کھو بیٹھا ہے۔’’اور اُن لوگوں جیسے نہ ہو جاؤ جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے انہیں اُن کے اپنے نفس بھلا دئیے۔ یہی لوگ فاسق ہیں۔‘‘ (سورۃ الحشر: 19)

یہی اصل تباہی ہے اپنے رب کو بھلا دینا، جس کے بعد انسان خود کو بھی بھول جاتا ہے۔ آج کا نوجوان جو طاقت کا سمندر، امیدوں کا چراغ اور قوم کا مستقبل ہوتا ہے، وہ خواہشات کی دلدل میں گم ہو گیا ہے۔ اپنے اندر کی آواز کو وہ ہنسی مذاق، سوشل میڈیا اور دکھاوے میں دبا چکا ہے۔ہر دوسرا نوجوان آج یہی سوال کرتا ہے:’’میں کیوں اداس ہوں؟‘‘،’’مجھے سکون کیوں نہیں؟‘‘،’’مجھے خود سے نفرت کیوں ہے؟‘‘

اس کے دل کا جواب وہ خود نہیں سنتا، مگر قرآن صدیوں پہلے جواب دے چکا:’’کیا تم نے اُس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہشات کو اپنا معبود بنا لیا؟‘‘ (الجاثیہ: 23)

یہی وہ مقام ہے جہاں انسان نفس کا غلام بن جاتا ہے اور وہ نفس آہستہ آہستہ اُس کا قاتل بن جاتا ہے۔ اُس کے سکون کا، اُس کی روحانیت کا، اُس کے ایمان کا۔

جب انسان کا نفس زنگ آلود ہو جائے تو اسے برائی میں لذت اور نیکی میں بوجھ محسوس ہوتا ہے۔ ایسے میں وہ دنیا کے شور میں ڈوبا ہوتا ہے، مگر اندر سے ٹوٹا ہوتا ہے۔ چہرے پر مسکراہٹ، لیکن دل میں ویرانی۔’’نہیں، بلکہ ان کے دلوں پر ان کے اعمال کا زنگ چڑھ گیا ہے۔‘‘ (المطففین: 14)۔یہی وہ زنگ ہے جو دل کو قرآن سے، نماز سے، والدین کی دعاؤں سے اور رب کی رحمت سے محروم کر دیتا ہے۔

اس گمشدہ نفس کی علامات کیا ہیں؟

گناہ میں سکون کا گمان ،تنہائی میں بےچینی، سچ بولنے سے ڈر، دکھاوا اور شہرت کی چاہ اور سب سے بڑھ کر رَبّ سے دوری ۔آج کا انسان ’’آزاد‘‘ نظر آتا ہے، مگر وہ خواہشات کا قیدی ہے۔ وہ ’’خود کو جاننے’‘‘ کی بات کرتا ہے، مگر اصل میں خود سے بھاگ رہا ہوتا ہے۔مگر یہاں سوال اُٹھتا ہے:کیا گمشدہ نفس واپس آ سکتا ہے؟کیا جو بھٹک چکا، وہ سنور سکتا ہے؟

قرآن دل کو امید دیتا ہے:’’کہہ دو: اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی، اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو۔ بے شک اللہ سب گناہ معاف کر دیتا ہے۔‘‘ (الزمر: 53)۔یہی وہ راستہ ہے جہاں گمشدہ نفس پھر راہ پا لیتا ہے، جب انسان توبہ کرتا ہے، اللہ کی طرف پلٹتا ہے اور دل سے پکار اٹھتا ہے:اے رب! میں تھک گیا ہوں، مجھے واپس بلا لے۔

گمشدہ نفس کی تلاش کا پہلا قدم ہے خود کا محاسبہ۔اپنے دل سے سوال کرو:کیا میں اپنی حقیقت کو جانتا ہوں؟کیا میرا اللہ سے رابطہ زندہ ہے؟کیا میری آنکھیں کبھی رب کے خوف سے نم ہوئیں؟کیا میری راتیں صرف نیند کے لیے ہیں، یا میں کبھی سجدے میں بھی گرا ہوں؟کیا میں قرآن سے بات کرتا ہوں یا صرف دنیا سے؟

جواب اگر ’’نہیں‘‘ہے تو وقت ہے، لوٹنے کا،نفس کو قابو میں لانے کا،قرآن سے رشتہ جوڑنے کا،اللہ سے رابطے کو زندہ کرنے کا،حقیقی خوشی کی تلاش کا۔

یہی وہ لمحہ ہے جب انسان کو رک جانا چاہیے، جھک جانا چاہیے اور سوچنا چاہیے، جو گم ہو چکا ہے وہ صرف اسی وقت ملے گا جب ہم اُس کو تلاش کریں، جس نے ہمیں پیدا کیا۔ گمشدہ نفس صرف وہی پاتا ہے جو رَبّ کی طرف مڑتا ہے۔’’جو اللہ سے ڈرتا ہے، اللہ اس کے لیے نکلنے کا راستہ بنا دیتا ہے۔‘‘(الطلاق: 2)

اے دل، اگر تُو واقعی گمشدہ ہے،تو لوٹ آ۔ کیونکہ ربّ کی رحمت آج بھی تجھے آواز دے رہی ہے۔
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ایڈوکیٹ جنرل کی تقرری میں تاخیر کیوں؟ وحیدہ پرہ کا حکومت سے سوال
تازہ ترین
پہلگام واقعے کے باوجود یاتریوں میں زبردست جوش و جذبہ ہے:ست پا ل شرما
تازہ ترین
مہمان نوازی میں مشہور کشمیر نے ہمیشہ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا: سریندر چودھری
تازہ ترین
5,485 یاتریوں پر مشتمل پہلا قافلہ قاضی گنڈ پہنچ گیا
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

مرد اپنی نظریں نیچی رکھیں میری بات

June 25, 2025
گوشہ خواتین

بچوں کی تربیت میں گھر کا کردار

June 25, 2025
گوشہ خواتین

! نوجوان نسل پر سوشل میڈیا کے مُضر اثرات فکرو ادراک

June 25, 2025
گوشہ خواتین

تعلیم کے بنیادی مقصد کو سمجھیں ٬ تلخ حقائق

June 25, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?