اسلام آباد //پاکستانی صدر ممنون حسنین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیاء میں امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ پاکستانی صدر نے مسئلہ کشمیر اور بھارت پاک رشتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے انہوں نے کہا’’ بھارت جنوبی ایشاء میں امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے رشتوں میں تلخیاں کئی معاملات کو لیکر موجود ہے جن میں مسئلہ کشمیر بھی ایک مسئلہ ہے۔ پاکستانی صدر ممنون حسین پاکستانی پالیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں انہوں نے کشمیر مسئلہ کو ایک مرتبہ پھر سے اٹھایا ہے۔