نیوز ڈیسک
نئی دہلی// سپریم کورٹ نے رجسٹرڈ تعلیمی اداروں میں عملے اور طلباء کے لیے مشترکہ لباس کوڈ لاگو کرنے کے لیے مرکز، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دینے کی درخواست کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا کی بنچ نے کہا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں ہے ،جس پر فیصلہ کے لیے عدالت میں آنا چاہیے۔ مداف عامہ عرضی میںاستدلال پیش کیا گیا کہ مساوات کو محفوظ بنانے اور بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے ڈریس کوڈ کو لاگو کیا جانا چاہیے۔ سینئر وکیل گورو بھاٹیہ نے PIL کے درخواست گزار نکھل اپادھیائے کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ یہ ایک آئینی مسئلہ ہے اور انہوں نے حق تعلیم قانون کے تحت ہدایت کی درخواست کی۔
پی آئی ایل پر غور کرنے کے لیے بنچ کے جھکاؤ کو محسوس کرتے ہوئے، وکیل نے اسے واپس لے لیا۔یہ عرضی کرناٹک کے ‘حجاب’ تنازع کے پس منظر میں دائر کی گئی تھی۔جسٹس گپتا کی سربراہی والی وہی بنچ ریاست کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی ہٹانے سے انکار کرنے والے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کے ایک بیچ پر دلائل سن رہی ہے۔پی آئی ایل، جو وکلاء اشونی اپادھیائے اور اشونی دوبے کے ذریعہ دائر کی گئی تھی، نے مرکز کو ایک عدالتی کمیشن یا ماہر پینل قائم کرنے کا حکم دینے کی مانگ کی تھی جو “سماجی اور اقتصادی انصاف، سوشلزم سیکولرازم اور جمہوریت کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے طلباء میں برادرانہ وقار اتحاد اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے اقدامات تجویز کرے۔عرضی میں کہا گیا تھا “تعلیمی اداروں کے سیکولر کردار کو برقرار رکھنے کے لئے تمام اسکولوں-کالجوں میں ایک مشترکہ لباس کوڈ متعارف کرانا بہت ضروری ہے، ورنہ کل ناگا سادھو کالجوں میں داخلہ لے سکتے ہیں اور ضروری مذہبی عمل کا حوالہ دیتے ہوئے بغیر کپڑوں کے کلاس میں حاضر ہوسکتے ہیں،”