عظمیٰ نیوز سروس
جموں//چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ تعظیم اَختر نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔سابق وزیر اور ممبر ضلع ترقیاتی کونسل ریاسی بابو جگ جیون لال نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اُنہیں ضلع ریاسی کے مختلف ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے عوامی نمائندوں کو بات چیت کے دوران ان کے پیش کردہ مسائل اور مطالبات پر مناسب کارروائی کا یقین دِلایا۔ایل جی نے جواہر پنڈت کی تصنیف کردہ کتاب’’رامائنا ۔دی اٹرنل جرنی ‘‘کا بھی اجراء کیا۔انہوںنے مصنف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ایشین پیرا تیر اَندازی چمپئن شپ
جموں و کشمیرکے پیرا تیر اَندازوںکو مُبارک باد دی
عظمیٰ نیوز سروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہانے ایشین پیرا تیر اَندازی چمپئن شپ 2023 ء بنکاک میں ناقابل یقین کامیابی حاصل کرنے پر جموں و کشمیر یوٹی کے پیرا تیر اَندازوںکو مُبارک باد دی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جموں وکشمیر کے پیرا تیر اَندازوں نے ناقابلِ یقین کامیابی تاریخ رقم کی اور پیرا ایشین تیر اَندازی چمپئن شپ تھائی لینڈ میں 4 گولڈ، ایک سلور اور ایک کانسی سمیت 6 تمغے جیت کر ہندوستان کا نام روشن کیا۔ ہمارے تیر اَندازوں کی مسلسل کارکردگی سخت محنت اور ثابت قدمی کی عکاسی کرتی ہے۔اُنہو ں نے کہا ،’’ایشین پیرا گیمز میں قابل ستائش کامیابی کے بعد شیتل، راکیش اور سریتا کی شاندار کارکردگی سپورٹس مین شپ کے حقیقی جذبے کی عکاسی کرتی ہے ۔میں تمام کھلاڑیوں کو ان کے مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘پیرا تیراَنداز شیتل دیوی، راکیش کمار اور سریتا کوماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈسپورٹس کمپلیکس کٹرہ میں تربیت دی جاتی ہے۔