سرینگر//الیکشن کمیشن آف انڈیا نے یکم جنوری 2024 کو اہلیت کی تاریخ کے ساتھ جموں و کشمیر کے تمام پارلیمانی/اسمبلی حلقوں میں تصویری انتخابی فہرستوں کی خصوصی سمری نظرثانی کرنے کا حکم دیا ہے۔اس سلسلے میں چیف الیکٹورل آفیسر، جموں و کشمیر کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق انٹیگریٹڈ ڈرافٹ ووٹر لسٹ کی اشاعت کی ٹائم لائن 27اکتوبر 2023ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خصوصی مہم کی تاریخیں4نومبر ہفتہ،5نومبر اتوار اور 18نومبر ہفتہ کے علاوہ 19نومبر2023 ہے۔ دعوں اور اعتراضات کو نمٹانے کی ٹائم لائن 26-12-2023 منگل ہے جبکہ ووٹر لسٹ کی حتمی اشاعت کی ٹائم لائن 05-01-2024 (جمعہ ہے۔ تمام افراد جن کی عمر 01-01-2024 کو 18 سال یا اس سے زیادہ ہے وہ نئے ووٹرز کے اندراج کے لیے استعمال ہونے والے فارم نمبر 6 کو داخل کر کے انتخابی فہرستوں میں اپنا نام درج کروا سکتے ہیں۔