نیوز ڈیسک
حیدرآباد //مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی آنے والے وقتوں میں بھی جاری رہے گی۔یہاں سی آئی ایس ایف کی 54ویں یوم تاسیس پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور ملک مخالف سرگرمیوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ این ڈی اے حکومت نے پچھلے نو سالوں میں داخلی سلامتی کے چیلنجوں سے کامیابی سے نمٹا ہے، مرکزی وزیر نے کہا کہ کشمیر میں تشدد میں خاطر خواہ کمی آرہی ہے، جبکہ شمال مشرقی اور بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں شورش بھی کم ہوئی ہے اور لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کی تعداد کم ہو رہی ہے اور بہت سے لوگ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔
تشدد میں خاطر خواہ کمی ،دہشت گردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی
