اشرف چراغ
کپوارہ//کپوارہ کے ترہگام میں سڑک کے ایک دلدوز حادثہ کے دوران ایک سکو ٹر سوار لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا شدید طور زخمی ہو گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز صبح 10بجے پوشہ پورہ سے آنے والی ایک ٹپر نے منگہ وتھر ترہگام کے نزدیک ترہگام پوشہ پورہ سڑک پر ایک مو ٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی جس کے دوران موٹر سائیکل سوار ٹپر کے نیچے دب گئے ۔مقامی لوگو ں نے فوری بچائو کاروائی کرتے ہوئے دونو ں موٹر سائیکل سوار کو باہر نکلا اور پرائمری ہلتھ سنٹر ترہگام میں دا خل کیا جہا ں ڈاکٹر نے مشتاق احمد لون کو مردہ قرار دیا جبکہ ایک اور زخمی فیصل احمد کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔مشتاق احمد کی لاش جب ان کے آبائی گائو ں کنن پوشہ پورہ پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا اور ہزارو ں لوگو ں کی موجودگی میں انہیں سپر د خاک کیا گیا ۔اس دواان قاضی گنڈ کے لیوڈورا علاقے میں ایک نامعلوم شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا،۔ایک عہدیدارنے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین علاقے سے گزر رہی تھی اور اس نے ریلوے ٹریک پر موجود شخص کو ٹکر مار دی۔انہوں نے بتایا کہ لاش کو شناخت کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
 
								 
			 
		 
		 
		 
		 
		 
		 
		