یواین آئی
استنبول// ترکی کے جنوبی وسطی صوبے غازیانٹیپ میں ہیلی کاپٹر گرنے سے دو پائلٹ ہلاک اور ایک ٹیکنیشن زخمی ہو گیا ہے۔ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ یرلیکایا نے ‘ایکس’ پر کہاکہ “جنرل سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ کے ہیلی کاپٹر نے ہاٹے سے گازیانٹیپ کے لیے اڑان بھری تھی۔” یہ ہیلی کاپٹر صوبہ غازیانٹیپ کے گاؤں کارتل کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر سے آخری رابطہ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق رات 10:49 پر قائم ہوا۔ حادثے میں دو پائلٹ ہلاک اور ایک ٹیکنیشن زخمی ہو گیا۔وزیر داخلہ نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ایک زخمی ٹیکنیشن کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ ہیلی کاپٹر گرنے کی تفصیلی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔