سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/ کولگام ضلع میںایک ترکھان ایک زیر تعمیر مسجد سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔متوفی کی شناخت بشیر احمد ٹھوکر ساکن نانی بگ، کولگام کے طور پر کی گئی ہے۔وہ مسجد شریف میں کام کرنے کے دوران ڈھانچے سے گرا اور اسے شدید چوٹیں آئیں۔اسے فوری طور پر ضلع اسپتال کولگام لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں خصوصی علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر ریفر کیا، تاہم، بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔