Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ترقی کے ثمرات عوام کو ملنے چاہئیں!

Mir Ajaz
Last updated: January 10, 2025 9:37 pm
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی اقتصادی اور ہمہ گیر ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت نے مختلف تاریخی اقدامات کئے ہیں۔ماضی میں مناسب بنیادی ڈھانچے کی کمی کو جموں و کشمیر کی معیشت کی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پچھلے پانچ برسوں میں رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لئے اہم اقدامات کیے گئے جن کے بروقت نفاذ کے لئے منظوریوں پر فیصلوں کو تیز کیا گیا۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ترقی کی رفتار میں گزشتہ دو ایک برسوں میں تیزی آئی ہے اور جموںوکشمیر میں زندگی کے ہر شعبہ میں ہمہ گیر ترقی یقینی بنانے کیلئے تمام سیکٹروں میں زر کثیر خرچ کیاجارہا ہے ۔ترقی کی رفتار میں کس حد تک تیزی آئی ہے ،اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ ایک برس میں50ہزار7سو 26ترقیاتی پروجیکٹ مکمل کئے گئے۔تیز رفتار اقتصادی اصلاحات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے سے پوری معیشت میں نئی توانائی پیدا ہوئی ہے جس کے نتیجے میں براہ راست سرمایہ کاری کی سرگرمیاں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا گیا ہے۔ معیشت کے مختلف شعبوں جیسے دستکاری، صنعتی سرمایہ کاری، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میںجموںوکشمیر یوٹی نے قابل رشک کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ایک زمانہ تھا جب روزانہ صرف 6.54کلومیٹر سڑکیں بنتی تھیں لیکن اب ترقی اس قدر رفتار پکڑ چکی ہے کہ اب روزانہ 20.68کلومیٹرسڑکیں بن رہی ہیں۔تقریباًایک لاکھ کروڑ روپے سڑک اور ٹنلوں کے بنیادی ڈھانچے پر خرچ کیے جا رہے ہیںجبکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے نئے راستے کھول رہے ہیں،‘‘۔روڈ نیٹ کا جال نہ صرف معیشت کی مجموعی ترقی کے لئے اہم ہے بلکہ سب کو بنیادی ضروریات کی فراہمی، زراعت، جامع ترقی کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے اداروں کی مضبوطی کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے بھی اہم ہے‘‘۔اسی طرح چونکہ جموںوکشمیر کی معیشت کا زراعت پر کافی انحصار ہے تو زراعت اور باغبانی کی پیداواری صلاحیت بہتر بنانے کیلئے اعلی کثافت والی فصلوں کی تنوع، اعلیٰ معیار کے بیجوں کی دستیابی، پانی کے انتظام میں بہتری لانے کے علاوہ اور ٹیکنالوجی کو فروغ کو مسلسل فروغ دیاجارہا ہے ۔ جہاں تک صنعتی سیکٹر کی بات ہے تو مقامی سطح پر صنعتی سیکٹر کے احیاء اور فروغ کیلئے پہلے ہی صنعتی پالیسی کے تحت ایک پیکیج کااعلان کیاگیا ہے اور سنگل ونڈو سسٹم کا قیام عمل میں لاکر صنعتکاری کو وسعت دینے کیلئے صنعتی یونٹوں کاقیام آسان بنایاگیا ہے ۔اس کے علاوہ اب مقامی ،ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری پر بھی زور دیاجارہا ہے اور 72ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کیلئے سرمایہ کاری کا بندو بست کیاجاچکا ہے جن میں 38ہزار کروڑ سے زائد پروجیکٹ منظوری کے مراحل سے گزر چکے ہیں اور عنقریب ان پر کام شروع ہوگا۔اسی طرح سیاحت کے شعبہ میں بھی انقلاب لایاگیا اور آج حالت یہ ہے کہ جموںوکشمیر کا کوئی ہوٹل خالی نہیں ہے اور سیاحتی مقامات سیاحوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں۔سیاحتی شعبہ میں فروغ کے نتیجہ میں سیاحت سے منسلک شعبے بھی پٹری پر لوٹ چکے ہیں جن میں ہماری دستکاری صنعت سرفہرست ہے جبکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر بھی آج کل خوب کام کررہا ہے اور اب تو انتظامی کونسل کے حالیہ فیصلہ میں ٹرانسپورٹر کو ٹیکس میں بھی چھوٹ دی گئی ہے ۔سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جموںاور سرینگر شہروں کو نئی شکل دی جارہی ہے ۔نہ صرف زمینی ٹرانسپورٹ بہتر کیاجارہاہے بلکہ میٹرو ریل پروجیکٹ بھی در دست لئے گئے ہیںاور جموںوسرینگر شہروں میں عنقریب میٹرو ریل خدمات بھی میسر ہونگیں۔علاوہ ازیں دونوں شہری کا آبی نظام بھی بہتر بنایا جارہا ہے جبکہ شہروں کو دیدہ زیب بنانے کیلئے نت نئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔صحت کے شعبہ میں میڈیکل کالجوں کے قیام سے لیکر جموں اور سرینگر میں ایمز کا قیام بھی اپنی نوعیت کے ایسے اقدامات ہیںجنہوںنے جموںوکشمیر کے طبی ڈھانچہ کو ایک نئی جہت عطا کی ہے ۔بارہمولہ ،اننت ناگ ،راجوری ،ڈوڈہ اور سانبہ کے میڈیکل کالج فعال ہوچکے ہیں جبکہ ہندوارہ میڈیکل کالج آنے والے دنوں میں مکمل طور فعال ہونے کی امید ہے ۔اسی طرح جموں ایمز شروع ہوچکا ہے جبکہ اونتی پورہ ایمز کا کام تکمیل کے حتمی مرحلہ میں ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ترقیاتی عمل کو اسی رفتار کے ساتھ جاری رکھا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس کے ثمرات زمینی سطح پر عام عوام کو مل جائیں جن کیلئے یہ سب کچھ کیاجارہا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?