ڈوڈہ//ڈوڈہ میں آئی ٹی آئی دو سالہ تربیت یافتہ الیکٹریشنوں کے ایک وفد نے بی جے پی کے ریاستی سیکرٹری اشوک کول اور ایم ایل اے ڈوڈہ سے ملاقات کرکے انہیں ایک یا دداشت پیش کی۔اور تربیت یافتہ الیکٹرشنوں کے مطالبات پر اسیر بحث کی۔وفد نے بتایا کہ گذشتہ ایک دہائی سے ہم سرکار سے بیروزگار ڈپلومہ ہولڈروں کو محکمہ بجلی میں تعینات کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن تا دم سرکار نے ہمارے روزگار کیلئے کُچھ نہیں کیا ہے۔وفد نے بتایا کہ انہوں نے اس ضمن میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ انکے حالیہ ڈوڈہ دورے کے دوران ملاقات کی۔وفد نے بتایا کہ سرکار نے سرکاری آرڈر نمبر 239-F of 2005 بتاریخ 09-11-2005کو محکمہ فائنانس نے ان بیروز گار ڈپلومہ ہولڈروں کو پی ایچ ای اور پی ڈی ڈی میں بطور کیجول لیبرر تعینات کرنے کو منظوری دی تھی ، جسے کابینہ نے بھی ہری جھنڈی دی تھی۔اشوک کول نے وفد کو بغور سُنا اور یقین دلایا کہ وہ اس معاملہ پر ذاتی مداخلت کرکے ضروری اقدام کریں گے۔ بعد میںمیڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وفد نے بتایا کہ ہم گُذشتہ بارہ سال سے اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج کر رہے ہیں لیکن تا دم سرکار نے ہمارے مطالبات کا کوئی حل نہیں کیا ہے۔اسلئے انہوں نے اب ایم ایل اے ڈوڈہ اور بی جے پی کے جنرل سیکرٹری کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہیاور سرکار سے اپیل کی ہے کہ انکے مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے۔