ترال//ترال میں پر اسرار دھماکے کی وجہ سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی ہے جبکہ علاقے میں منگل کومسلسل تیسرے روز بھی فوجی زیادتیوں کے خلاف مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات کی زند گی بری طرح متاثر رہی ہے ۔جنوبی کشمیر کے سب ڈویژن ترال ٹاون ہال کے نزدیک منگل کی صبح اس وقت ایک زوراد دار دھماکے کی آواز سنائی دی جب وہاں سے پولیس کی ایک گاڑی گز رہی تھی جس کے ساتھ ہی علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا جبکہ لوگ محفوظ مقامات کی طرف فرار ہوئے ۔ علاقے میں یہ خبر پھیل گئی کہ نا معلوم افراد کی جانب سے فورسز پر گرنیڈ حملہ ہوا ہے تاہم واقعے کے بعد ترال میں تعینات ایک پولیس آفسر نے نمائندے کو بتایا کہ یہ دھماکہ نہیں بلکہ کسی نے پٹاخہ پھینکا تھا جبکہ اتھل پتھل میں ایک راہ گیر معمولی طور زخمی ہووا ہے اسی دوران منگل کو قصبے میںواگڈ واقعے کے خلاف تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات کی زند گی بری طرح متاثر رہی ۔ بس اسٹینڈ ترال میں فورسزکا سخت پہرہ بٹھایا گیا تھا جس کی وجہ سے علاقے میں خوف دہشت کا ماحول قائم ہوا ہے جبکہ علاقے کے متعد دمقامات لوگوں کو تلاشی کا کاروایوں کا سامنا رہا ہے واضح رہے دو روز قبل ترال کے واگڈ علاقے میں فوجی اہلکاروںنے سرگرم جنگجوں کے افراد خانہ سمیت پوری بستی کو تختہ مشق بنا لیا تھا تاہم کل علاقے میں کسی نا خو ش گوار واقعے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے