سید اعجاز
ترال//ترال پرئمیر لیگ ایڈیشن3کا آخری مقابلہ اتوار کو کرکٹ سٹیڈیم بجونی ترال میں ایچ سی سی نور پورہ اور ارشاد الیون سرینگر کے درمیان کھیلا گیا ۔ٹورنا منٹ کو دونوں ٹیموں کے زبردست مقابلے کے بعد ایچ سی سی نور پورہ نے12رن سے اپنے نام کیا ۔ترال پرئمیر لیگ میں کل32ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کے آخری مقابلے کو دیکھنے کے یہاں عام لوگوںکے ساتھ ساتھ شائقین کھیل کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب میں ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں ایس ایچ او ترال سبزار احمد اور سب انسپکٹراشفاق احمد کے علاوہ دیگر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔اس دوران ممبر اسمبلی ترال نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ میدان کو مزید بہتر بنانے کے لئے انہیں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا ۔ ایم ایل اے موصوف نے بتایا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے دور رکھنے کے لئے کھیل ایک اہم ذریعہ ہے جس کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔