پانتہ چھوک میں2مزدوراورسوئیہ بگ میں کئی زخمی
سرینگر// میدورہ ترال میں بدھ کوچار سالہ بچہ پانی میں ڈوب گیا۔متوفی کی شناخت ایان نثار ولد نثار احمد ساکنہ میدورہ کے طور ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ لڑکا غلطی سے پھسل کر پانی میں گر گیا اور اسے بروقت بچایا نہیں جا سکا۔ادھرسوپورچار دن قبل لاپتہ ہونے والے ماہی گیر کی نعش سوپور میں تلبل بائی پاس پل کے قریب دریائے جہلم سے برآمد کی گئیں۔ علی محمد ڈار نامی ماہی گیر اتوارکے روز دریائے جہلم کے قریب لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد اس کی نعش بر آمد کر لی گی ۔علی محمد ڈار مچھلی پکڑنے کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد گزشتہ چار دنوں سے، سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس ،پولیس اور مقامی ماہی گیروں کی ٹیموں پر مشتمل کافی تلاش کی کوششیں جاری تھیں۔انہوںنے کہا کہ بدھ کو اس کی نعش بر آمد کر لی گئی جس کے بعد لاش کو طبی قانونی کارروائی کیلئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور منتقل کیا گیا ہے اور بعد میں آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کر دی گئی ۔ادھرسانبور ہ پانپور علاقے میں ا س وقت سنسنی کاماحول پھیل گیا جب زیارت گاہ کا پرانا ڈھانچہ منہدم کرنے کے دوران ایک کاریگر ملبے کے نیچے دب گئے ۔ علاقے میں ایک زیارت گاہ کا پرانا ڈھانچہ مہندم کیا جا رہاتھا کہ اچانک ایک کاریگر جس کی شناخت منظور احمد میر ساکنہ ٹہاب پلوامہ کے بطور ہوئی ملبے کے نیچے دب گئے جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بے ہوش کاریگر کو فوری علاج و معالجہ کیلئے سب ضلع اسپتال پانپور منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا ۔ ادھر پانتہ چھوک سرینگر میں کام کے دوران اونچائی سے گرنے سے دو غیر مقامی مزدور زخمی ہو گئے۔ زخمی مزدوروں کو فوری طور پر علاج کیلئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔ دونوں کی شناخت سہیل علی ولد محمد سلیمان علی ساکنہ مغربی بنگال اور محمد علی ولد رفاقت اسلام عمر مغربی بنگال کے طور پر ہوئی ہے۔اسی دوران بڈگام کے سوئیہ بگ علاقے میں امام بارہ کی دیوار گرنے سے کم از کم تین سے چار افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جے وی سی بمنہ سرینگر منتقل کیا گیا جبکہ ان کی حالت خطرے سے باہر بنی ہوئی ہے ۔