ترال // ترال میں نا معلوم افراد نے نیشنل کانفرنس لیڈر کے گھر پر گرینیڈ پھینکا تاہم اس واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس لیڈر محمد اشرف بٹ کے گھر میں انتخابات کے سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد ہورہی تھی جس دوران نا معلوم افراد نے گرینیڈ پھینکاجو مکان کے باہر زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں یہاں افرا تفری پھیل گئی تاہم اس واردات میں کوئی بھی نقصان نہیں ہوا ۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ لیڈر کے گھر پر اس وقت حملہ ہوا جب یہاںاننت ناگ حلقہ کیلئے این سی امیدوار جسٹس حسنین مسعودی بھی موجود تھے۔گرینیڈ دھماکہ مکان کے باہر والی سڑک پر ہوا ۔